نیاز فتح پوری کے مذہبی افکار
پروفیسر ہارون الرشید کے ادبی کارناموں میں سے ایک ”نیاز فتح پوری کے مذہبی افکار“ کا دوسرا ایڈیشن دارالاحسن پبلی کیشنز کی جانب سے منظرِ عام پر آگیا ہے۔اس کتاب کا پہلا ایڈیشن 2005 میں چھپا تھا اور اسے بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی۔اس کی اہمیت اور بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیشِ نظر اس کے دوسرے ایڈیشن کی اشد ضرورت محسوس ہوتی تھی۔لہٰذا ادارہ دارالاحسن کی کاوشوں کی بدولت ما شاء اللہ اب یہ کتاب ایک بار پھر سے دستیاب ہے۔