جہادِ زندگی
یہ دنیا دار المحن ہے۔
یہ رنج و غم کی جگہ ہے۔
یہ ایک امتحان گاہ ہے۔
یہاں عیش و عشرت کی تلاش مت کیجئے۔
جو رزق اللہ نے آپ کے مقدر میں لکھ دیا ہے وہ آپ کو مل کر رہے گا۔
اپنے طور پر کوشش ضرور کیجئے۔
حلال روزی کمائیے۔
نام و نمود اور مال و زر کی ہوس مت کیجئے۔
صبر و قناعت اختیار کیجئے۔
ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کیجئے۔
حق و صداقت کی راہ اختیار کیجئے۔
نیک بنیے اور نیکی کی تلقین کیجئے۔
حسد، بغض، عداوت اور تعصب سے اپنے سینے کو پاک کر لیجئے۔
آپ عرصہئ جہاد میں ہیں۔
مومن کی ساری زندگی ایک جہادِ مسلسل ہے۔
راہِ حق کے مجاہدبن جائیے۔
اللہ کی نصرت ضرور آئے گی۔
اللہ اپنے مومن بندوں سے محبت کرتا ہے۔
اللہ کے محبوب بندے بن جائیے۔
ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کیجئے۔
:اورشادِباری تعالیٰ ہے
عصر کی قسم۔ انسان خسارے میں ہے۔مگر وہ جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے۔ جوحق کی تلقین اور صبر کی تاکید کرتے رہے۔
(سورہ عصر)