You are currently viewing Professor Haroon-Ur-Rashid- Hayat-o-Khidmaat

Professor Haroon-Ur-Rashid- Hayat-o-Khidmaat

پروفیسر ہارون الرشید۔ حیات و خدمات

پروفیسر ہارون الرشید کی شخصیت اور ان کے علمی و ادبی خدمات پر ان کے فرزندساجد رشید کی لکھی ہوئی کتاب”پروفیسر ہارون الرشید۔ حیات و خدمات“ منظر عام پر آ گئی ہے۔یہ کتاب تین حصوں پر مشتمل ہے جس میں پہلے حصے میں پروفیسر ہارون الرشید کی مختصر حالاتِ زندگی کو پیش کیا گیا ہے۔دوسرے حصے میں ان کی شخصیت و کردار کے حوالے سے اہم پہلوؤں پر مضامین شامل ہیں اور تیسرے حصے میں نے پروفیسر صاحب کے علمی، ادبی اور تحقیقی کارناموں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
بزرگ شاعر، تنقید نگار،افسانہ نگار اور مبصرجناب شفیق احمد شفیق،مشہور و معروف افسانہ نگار، ناول نگار،کالم نگار اور مبصرہ محترمہ نسیم انجم،کالم نگاراورصحافی محترم حشمت اللہ صدیقی اور پروفیسر ہارون الرشید کے صاحبزادے اور معروف مبصرجناب زاہد رشید کے مضامین بھی اس کتاب میں موجود ہیں۔جناب شفیق احمد شفیق لکھتے ہیں:
”کتاب میں متعدد ادوار اور عنوانات کے تحت پروفیسر ہارون الرشیدکی زندگی کے روز و شب،شخصیت اور علمی و ادبی خدمات کو بصد احترام،محبت اور خلوص کے ساتھ آشکار کر نے کی کوشش کی گئی ہے۔“
محترمہ نسیم انجم لکھتی ہیں:
”ساجد رشید کی ترتیب کردہ کتاب اپنے والد پروفیسر ہارون الرشید سے بے پناہ محبت کی مظہر ہے، ایک بیٹے نے اپنے والد صاحب کو نذرانہئ عقیدت اس طرز ِفکر سے پیش کیا ہے ان کے تمام اوصاف، قابلیت اور علمیت نے صفحہ ئ قرطاس پر اپنی جگہ بنا لی ہے۔“
جناب حشمت اللہ صدیقی لکھتے ہیں:
”پروفیسر صاحب کی علمی خدمات کی فہرست طویل ہے۔افادہ ئعام کے لئے ان کے صاحبزادے ساجد رشید صاحب نے ان کی حیات اور ادبی خدمات کے حوالے سے جس کتاب کا اجراء کیا ہے وہ ایک بہترین علمی کاوش ہے جوپروفیسر صاحب کے حلقہ سے منسلک و دیگر ادبی حلقوں سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے گراں قدر علمی تحفہ ہے۔“
جناب زاہد رشید لکھتے ہیں:
”ہم بھائی بہنوں کے لئے پروفیسر ہارون الرشید کی شخصیت، ایک آئیڈیل شخصیت تھی اس لیے نہیں کہ وہ ہمارے والد تھے تو ہمارے یہ جذبات و احساسات ہیں بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اخلاق و کردار اور فکری نظریات کے لحاظ سے وہ ایک حیرت انگیز شخصیت تھے۔ اور اس کتاب کے ایک ایک جملے اور ایک ایک لفظ آپ کو اس کی گواہی دیتے ہوئے ملیں گے۔“
کتاب 128صفحات پر مشتمل ہے اور اس کی قیمت 700روپے ہے۔

Leave a Reply