Here is some best collection of couplet from professor Haroon-ur-Rashid’s poetry book “Nawa-e-Preshan” which has been published on 2016.
سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلّم اسوۂ حسنہ
اک اسوۂ حسنہ ہے اور بے مثال بھی ہے
سیرت رسولؐ کی ہے ارفع بھی مقدس بھی
ہے اس کی پیروی میں دونوں جہاں کی راحت
سیرت نبیؐ کی کیاہے، اک اسوۂ حسنہ ہے
سُنّت جسے کہتے ہیں سیرت رسولؐ کی ہے
مومن کے لیے جس کی تقلید لازمی ہے
قرآن سامنے ہے اور اسوۂ حسنہ بھی
اب اور چاہیے کیا اُمّت کی رہبری کو
وہ معاشرہ جو کیا تھا رسولؐ نے قائم
وہی مثال ہے سُنّت کی حشر تک کے لیے
وہی معاشرہ اُمّت کے واسطے ہے مثال
نبیؐ امام تھے جس کے تو مقتدی اصحاب
قرآں کی رہبری میں، سُنّت کی روشنی میں
طے کرنا ہے اُمّت کو دنیا کا سفر ہاروں
سیرت رسولؐ کی ہے ارفع بھی مقدس بھی
ہے اس کی پیروی میں دونوں جہاں کی راحت
سیرت نبیؐ کی کیاہے، اک اسوۂ حسنہ ہے
سُنّت جسے کہتے ہیں سیرت رسولؐ کی ہے
مومن کے لیے جس کی تقلید لازمی ہے
قرآن سامنے ہے اور اسوۂ حسنہ بھی
اب اور چاہیے کیا اُمّت کی رہبری کو
وہ معاشرہ جو کیا تھا رسولؐ نے قائم
وہی مثال ہے سُنّت کی حشر تک کے لیے
وہی معاشرہ اُمّت کے واسطے ہے مثال
نبیؐ امام تھے جس کے تو مقتدی اصحاب
قرآں کی رہبری میں، سُنّت کی روشنی میں
طے کرنا ہے اُمّت کو دنیا کا سفر ہاروں