علامہ محمد اقبالؒ۔مفکرِ اسلام
پروفیسر ہارون الرشید کی کتاب”علامہ محمد اقبالؒ۔مفکرِ اسلام“ منظر عام پر آچکی ہے۔ یہ کتاب شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے فکر و فلسفہ، نظریات، شاعری اور شخصیت پر مختصر لیکن جامع اور فکر انگیز مضامین پر مشتمل ہے۔ اقبالیات کے حوالے سے یہ کتاب ایک منفرد مقام رکھتی ہے جو کہ خصوصاً نوجوانوں اور طالب علموں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ”علامہ محمد اقبالؒ۔مفکرِ اسلام“ راحیل پبلی کیشنز نے چھاپی ہے۔کتاب پروفیسر ہارون الرشید کے فرزند اور مشہور مبصر زاہد رشید نے ترتیب دی ہے۔ کتاب میں مجموعی طور پر اٹھارہ ابواب ہیں اس کے علاوہ عرضِ ناشر،عرضِ مرتب اور تعارفِ مصنف بھی شامل ہیں۔